ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ضلع شمالی کینرا میں سامنے آئے تازہ 131کووِڈ پوزیٹیو کیس۔ بھٹکل کے 12معاملے پوزیٹیو۔ 133افراد ہوئے صحت یاب 

ضلع شمالی کینرا میں سامنے آئے تازہ 131کووِڈ پوزیٹیو کیس۔ بھٹکل کے 12معاملے پوزیٹیو۔ 133افراد ہوئے صحت یاب 

Thu, 20 Aug 2020 13:39:12    S.O. News Service

بھٹکل،20؍اگست (ایس او نیوز) بدھ کے دن جاری کی گئی ہیلتھ بلیٹین کے مطابق ضلع شمالی کینرا میں کووڈ کے 131تازہ معاملے سامنے آئے ہیں، جن میں بھٹکل کے 12معاملے شامل ہیں۔جبکہ 133افراد صحت یاب ہوئے ہیں جن میں بھٹکل کے 47افراد شامل ہیں۔

پوزیٹیو معاملوں کی تعلقہ وار تفصیل کچھ یوں ہے: کاروار2،انکولہ 13، کمٹہ 6، ہوناور 6، بھٹکل 12، سرسی 13، سداپور 5، یلاپور 18، مندگوڈ 33، ہلیال 22 اور جوئیڈامیں 1شخص کی رپورٹ پوزیٹیو نکلی ہے۔ 

اسی طرح کاروار5،انکولہ 2، کمٹہ 49، بھٹکل 47، سرسی 8، سداپور1،منڈگوڈ 6، ہلیال 14اور جوئیڈا کا ایک شخص صحت یاب ہونے والوں میں شامل ہے۔تازہ پوزیٹیو معاملات کے ساتھ اب تک ضلع میں کورونا سے افراد متاثر ہونے والوں کی تعداد 3579ہوگئی جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2666کو پہنچ گئی ہے۔اس مرض سے موت کاشکار ہونے والوں کی تعد اد 35ہوگئی ہے۔


Share: